
نیویارک: سربراہ اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے 2023 کو کئی حوالوں سے تباہ کن قرار دیا۔ سال نو کے حوالے سے جاری ویڈیو پیغام میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ 2023 ماحولیات اور پرتشدد واقعات کے حوالے سے تباہ کن رہا۔ لوگ بھوک اور غربت کے ہاتھوں مرتے رہے لیکن وقت نے ثابت کیا کہ انگلیاں اور بندوق اُٹھانا لاحاصل رہا۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے زور دیا کہ دنیا کو امتیازی رویوں کیخلاف کھڑا ہونا ہوگا۔ عالمی معیشت کو منصفانہ بنانا ہوگا۔ عالمی برادی یکجا ہوکر ہی 2024 کو ایک بہتر سال بناسکتی ہے۔ انتونیوگوتریس نے امید ظاہر کی کہ 2024 میں حالات بہتر ہوں گے۔


































