
جنیوا : عالمی ادارہ صحت نے عالمی برادری سے رفح میں قتل عام رکوانے کی اپیل کردی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹروڈوس نے انروا کے چیف مارٹن گرفتھس کی سوشل میڈیا پر ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ رفح میں قتل عام سے نمٹنا عالمی ادارے صحت کے لیے ممکن نہیں۔ غزہ میں کوئی اسپتال بچا ہے نہ ہی کوئی طبی سہولت موجود ہے۔ زخمیوں کو بچانا مشکل ہے اور درد سے تڑپتے انسانوں کو بے بسی کی موت مرتے دیکھنا کسی بھی طبی کارکن کے لیے انتہائی اذیت ناک لمحہ ہوتا ہے۔ اسرائیلی فوج اسپتالوں کو بھی نشانہ بنارہی ہے۔ اسرائیلی فوج کے حملے میں طبی عملے کے ایک ہزار سے زائد کارکن جاں بحق ہوچکے ہیں.


































