
برسلز: عالمی ادارہ صحت نے غزہ میں بیماریوں سے بڑے پیمانے پر اموات کا خدشہ ظاہر کردیا۔ عالمی ادارہ صحت کے ترجمان مارگریٹ ہیرس نے خبردار کیا ہے کہ اگر صحت کا نظام جلد اپنے پاؤں پر کھڑا نہ کیا گیا تو غزہ میں بمباری سے زیادہ لوگ بیماریوں سےمریں گے۔ انہوں نے غزہ شہر میں الشفاء اسپتال کے انہدام کو المیہ قرار دیا اور اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں اس کے طبی عملے کی حراست میں لینے پر تشویش کا اظہار کیا۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور غزہ میں امداد کے داخلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے صحیح سمت میں ایک قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہریوں کی تکالیف کو ختم کرنے کے لیے ایک پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔


































