Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

دنیا امریکا کے بغیر بھی آگے بڑھ سکتی ہے، چینی صدر کے واضح پیغام سے ہلچل

بیجنگ : دنیا امریکا کے بغیر بھی آگے بڑھ سکتی ہے۔ چینی صدر کے واضح پیغام نے ہلچل مچادی۔ چینی صدر شی جن پنگ کے سرکاری کامینٹری اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ اگر امریکا دنیا کا احترام کھو بیٹھا ہے تو وہی سبق سیکھے گا۔ جو ہر زوال پذیر سلطنت نے بہت دیر سے سیکھا کہ دنیا کسی کےلیے نہیں رکتی، ہمیشہ آگے بڑھتی رہتی ہے۔ پیغام میں یاد دلایا گیاکہ سو سال پہلے برطانوی سلطنت عالمی تجارت پر چھائی ہوئی تھی دنیا کی 20 فیصد دولت اس کے پاس تھی، لوگ سمجھتے تھے۔ اس کا سورج کبھی نہیں ڈھلے گا۔ چینی صدر نے لکھا کہ دو سو سال پہلے فرانس یورپ کے افق پر چھایا ہوا تھا، اس کی افواج سے لوگ ڈرتے تھے، اس کی ثقافت قابلِ رشک تھی، نپولین نے خود کو لازوال قرار دیا تھا۔ چینی صدر نے لکھا کی چار سو سال پہلے ہسپانوی تخت و تاج منیلا سے میکسیکو تک حکومت کر رہا تھا، اس کے خزانے چاندی اور ریشم سے بھرے ہوتے تھے۔ ہسپانوی بادشاہ سمجھتے تھے کہ ان کی عظمت ہمیشہ باقی رہے گی، ہر سلطنت نے خود کو ناگزیر سمجھا لیکن ہر ایک کا سورج غروب ہوا۔ ہر سلطنت نے خود کو ناگزیر سمجھا لیکن ہر ایک کا سورج غروب ہوا۔ ایکس پیغام میں لکھا کہ طاقت کمزور پڑ جاتی ہے، اثر و رسوخ بدل جاتا ہے اور قانونی حیثیت اسی لمحے دم توڑ دیتی جب اسے حاصل کرنے کے بجائے خود پر فرض کر لیا جائے، اگر امریکا دنیا کا احترام کھو بیٹھا، تو وہی سبق سیکھے گا جو ہر زوال پذیر سلطنت نے بہت دیر سے سیکھا ہے کہ دنیا کسی کے لیے نہیں رکتی، ہمیشہ آگے بڑھتی رہتی ہے۔ چینی صدر کےکمنٹری اکاؤنٹ سے ویڈیو بھی شیئرکی گئی ہے جس میں اسرائیلی تاریخ دان آوی شلایم سابق نائب اسرائیلی وزیر خارجہ ڈینی ایالون سے مکالمہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایران نے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط کیے۔ ماہرین کو جوہری توانائی کے منصوبوں تک رسائی دی۔ جبکہ اسرئیل نے انکار کیا۔ ان کوششوں کے باجود اسرائیل چالیس سال سے ایران کے خلاف مس انفارمیشن پھیلا رہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular