Mon Oct 26, 2026

لانا نسیبہ اقوامِ متحدہ کا سربراہ بننے کی کوشش سے گریٹر اسرائیل منصوبہ آگے بڑھا رہی ہیں، قالیباف پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام آج ایرانی قیادت سے ملیں گے فرانس میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے، جھڑپوں کے بعد سینکڑوں مظاہرین گرفتار ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں تھے، آبنائے ہرمز پر ایران کو ویٹو پاور حاصل ہے، اوباما کا اعتراف جنگ بندی میں تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونی ضروری ہے، عراقچی ایران نے امریکی ڈرون مار گرایا علاقائی سالمیت کے خلاف جارحانہ اقدام کا ناقابل تصور جواب دیں گے، قالیباف ٹرمپ کی اسرائیلی عوام سے نیتن یاہو کو ووٹ دینے کی اپیل ایران سے روسی سفارت کاروں اور جوہری ماہرین کے انخلا کی خبریں مسترد نئی جنگ کے اثرات تباہ کن ہوں گے، خطے کا جغرافیہ تبدیل ہو جائے گا، جنرل محبی امریکا اور اسرائیل کے خلاف ایران کی حمایت اخلاقی فریضہ ہے، اسلامک ریزسٹنس اِن عراق ولی امر مسلمین کی بدعنوانی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی اور جنگی نقصانات کے معاوضے کے حصول کی ہدایت اسرائیل کیلئے امریکی امداد کے خاتمے کا وقت آنے والا ہے، نیتن یاہو 30 جون تک تمام ہتھیار ریاستی کنٹرول میں لانے کا ہدف ہے، عراقی وزیراعظم امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیجِ فارس میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایرانی فوج

روزانہ کی خبریں

بھارتی پارلیمنٹ میں خواتین تحفظات بل دو تہائی اکثریت سے منظور

نئی دہلی : ہندوستانی پارلیمنٹ میں ایک تہائی نشستیں خواتین کیلئے مخصوص کرنے کا بل دو تہائی اکثریت سے منظور کرلیا گیا۔ خواتین تحفظات بل پر 8 گھنٹے طویل بحث میں ساٹھ ارکان نے حصہ لیا لوک سبھا میں ووٹنگ کے دوران 454 ارکان نے بل کے حق میں اور 2 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ بل کےتحت لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کیلئے 33 فیصد نشستیں مخصوص کی جائیں گی۔ اپوزیشن کی جانب سے پسماندہ طبقات کی خواتین کو بھی ایسے ہی فوائد فراہم کرنے اور آئندہ سال انتخابات سے پہلے اس کو نافذ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔۔۔ کانگریس کی رکن سونیا گاندھی نے کہا کہ یہ بل ان کے آنجہانی شوہر اور سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کا خواب تھا جنہوں نے 1989 میں خواتین کو مجالس مقامی میں تحفظات دینے کی کوشش کی تھی لیکن ناکام رہے تھے۔ کئی ارکان نے خواتین تحفظات بل کو فوری نافذ کرنے کا مطالبہ کیا اور ان دفعات پر تنقید کی جن میں کہا گیا ہے کہ یہ بل مجوزہ قانون کے آغاز کے بعد پہلی مردم شماری اور حلقوں کی ازسرنو حد بندی کی مشق کے بعد نافذ ہوگا۔

مزید پڑھیے

Most Popular