
راولپنڈی: شیعہ علماء کونسل پاکستان نے ایران کے اسرائیلی حملے کے جواب کو مستحسن و جرأت مند اقدام قرار دیدیا۔ نائب صدر شیعہ علماء کونسل علامہ عارف واحدی نے کہاکہ یہ غیرت ایمانی کا تقاضا ہے کہ ظالم، جابر اور غاصب صیہونیت کو جواب دیا جائے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ پوری امت مسلمہ متحد ہوکر اسرائیل اور اسکے سرپرستوں کو جواب دے ۔علامہ عارف واحدی نے کہا کہ استعمار و صیہونی دہشتگردوں نے غزہ و فلسطین پر جو ظلم و تشدد کیا اس کے جواب کا وقت آچکا۔ وقت کے ابراہا کو ابابیلی حملے کی توقع نہ تھی جو نشے و غرور میں پاگل ہوچکا تھا۔ پوری ملت اسلامیہ ایرانی جرأت مندی کو سلام پیش کرتی ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب غزہ کے مظلوموں کا خون رنگ لائے گا۔ اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائیگا۔


































