Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تعصب کی لہر میں اضافہ ہوا، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلامو فوبیا کی مخالفت کرتے ہوئے سیاسی قائدین سے سماجی بھائی چارہ بڑھانے کے لئے آگے آنے کی اپیل کی ہے۔ انتونیو گوترس نے اسلامو فوبیا کے موضوع پر ایک پروگرام سے خطاب میں کہا کہ ہم دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تعصب کی لہر میں اضافے کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے اسلاموفوبیا بڑھنے کا ذمہ دار سوشل میڈیا کو قرار دیا اور کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کے لئے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ آن لائن پلیٹ فارم انتہا پسندانہ نظریات اور اسلامو فوبیا پھیلانے کا اہم ترین ذریعہ بن گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سیاسی قائدین کو نفرت اور تعصب پھیلانے کی اس مہم کے مقابلے میں آگے آنا چاہیے ۔ سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سیاستدانوں کو چاہیے کہ آگے آئيں، لوگوں کو راستہ دکھائيں اور سماج میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔ انتونیو گوترس نے کہا کہ ہم اسلامو فوبیا کے خلاف متحد ہیں، انسانوں کے درمیان، مساوات، باہمی احترام اور انسانی حقوق کو باقی رکھنے کے لئے ہمیں اپنے عزم کی تجدید کرنا چاہیے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ آئيے ہم، ایک دوسرے کے لئے ہمدردی کے جذبے کو فروغ دیں، سماج کو تقسیم کرنے کے بجائے، تنوع سے سماجی ہم آہنگی بڑھانے کے لئے ایک قوت اور طاقت کے طور پر کام لیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular