Mon Oct 19, 2026

کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے

روزانہ کی خبریں

ایٹمی طاقتوں کا جنگی جنون، ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے اخراجات میں اضافہ

واشنگٹن : امریکا سمیت 9 ایٹمی طاقتوں کے جنگی جنون میں کمی نہ آسکی۔ اور ایٹمی ممالک نے ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے لئے اخراجات میں اضافہ کردیا ہے۔ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کی بین الاقوامی مہم نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ 9 جوہری ہتھیاروں سے لیس ممالک نے 2021 میں اپنے جوہری ہتھیاروں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے 82 ارب 40 کروڑ ڈالر خرچ کیے، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔ سب سے زیادہ خرچ کرنے والا ملک امریکاہے۔ اس کے بعد چین، روس، برطانیہ اور فرانس کا نمبر آتا ہے۔ جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاستوں نے 2021 میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے غیر قانونی ہتھیاروں پر بے تحاشا رقم خرچ کی۔ لیکن یہ اخراجات یورپ میں جنگ کو روکنے میں ناکام رہے۔ان ممالک نے قیمتی وسائل کو ضائع کیا جو موجودہ سیکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بہتر طور پر استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular