Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

آرٹیکل 370 کی دیوار گرادی، ملبہ بھی زمین میں دب گیا، مودی

ادھم پور: ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے کہاہے کہ آرٹیکل 370 کی دیوار گرادی ہے۔ اس کا ملبہ بھی زمین میں دب گیا ہے۔ جموں کشمیر کے ضلع ادھم پور میں انتخابی ریلی سے خطاب میں نریندر مودی نے کشمیر میں آرٹیکل 370 کو بحال کرنے کی بات کرنے والی اپوزیشن کو چیلنج کیا اور کہا کہ اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو لوگ ان کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھیں گے۔ انہوں نے ایسا سوچا بھی تو لوگ انہیں نہیں چھوڑیں گے۔ مودی نے کہا کہ لوگ 370 کے بارے میں کنفیوزڈ تھے۔ اب یہ بھرم ٹوٹ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس رام مندر سے کتنی نفرت کرتی ہے، کانگریس کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ رام مندر بی جے پی کے لیے انتخابی مسئلہ ہے۔ مودی نے کہا کہ رام مندر ہمارے لئے کبھی بھی انتخابی مسئلہ نہیں رہا۔

مزید پڑھیے

Most Popular