
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر حسن عارف کی وفد کے ہمراہ ایرانی قونصلیٹ آمد، ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقاء کی شہادت پر اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان اطہر عمران، سینئر رہنما افسر رضا، حسنین جعفر زیدی، مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس او پاکستان معمر نقوی بھی شامل تھے۔ اس موقع پر یادگار کے طور پر کتاب پر تعزیتی کلمات لکھے اور شہید کی تصویر بطور تحفہ پیش کی۔


































