Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

غزہ کی فتح در حقیقت امریکا پر فتح ہے، ولی امر مسلمین

تہران: ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے حماس کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔ آیت اللہ خامنہ ای نے حماس کے رہنماؤں کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ نے صیہونی حکومت کو نہیں درحقیقت امریکہ کو شکست دی اور انہیں کسی بھی ہدف میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام نے ڈیڑھ سال کی مزاحمت میں جو مصائب برداشت کئے اس کا نتیجہ باطل پر حق کی فتح کی صورت میں سامنے آیا اور غزہ کے عوام ان تمام لوگوں کے لیے مثال بن گئے جن کے دل مزاحمت کے لئے دھڑکتے ہیں۔
ملاقات کے آغاز میں حماس کی قیادت کونسل کے سربراہ محمد اسماعیل درویش نے غزہ میں مزاحمت کی عظیم فتح پر مبارکباد پیش کی اور رہبر انقلاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم غزہ میں مزاحمت کی فتح اور انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی ایک ساتھ آمد کو نیک شگون سمجھتے ہیں اور امید ہے کہ یہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی آزادی کا باعث بنے گا۔ حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے ولی امر مسلمین کو غزہ مزاحمت کی فتح پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آج ہم ایک ایسے موقع پر آپ سے ملاقات کر رہے ہیں کہ ہم سب سربلند اور فتح سے سرشار ہیں اور یہ عظیم فتح ہماری اور اسلامی جمہوریہ کی مشترکہ جیت ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے غزہ کے شہداء بالخصوص شہید اسماعیل ھنیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ آج تمام عالم اسلام اور مزاحمت کے تمام حامیوں کا فرض ہے کہ وہ غزہ کے عوام کے مصائب کو کم کرنے کے لیے ان کی مدد کریں۔ آیت اللہ خامنہ ای نے ثقافتی سرگرمیوں کے لیے منصوبہ بندی کرنے اور عسکری امور اور غزہ کی تعمیر نو کے ساتھ ساتھ تبلیغی سرگرمیوں کے موجودہ راستے کو جاری رکھنے کو ضروری قرار دیا اور مزید کہا کہ مزاحمتی قوتوں اور حماس نے میڈیا کے میدان میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اس عمل کو جاری رکھنا چاہیے۔ آپ نے ایمان کو دشمن کے مقابلے میں مزاحمتی محاذ کا اہم عنصر اور مضبوط ہتھیار قرار دیتے ہوئے کہا اسی ایمان کی وجہ سے اسلامی جمہوریہ اور مزاحمتی محاذ دشمنوں کے مقابلے میں کمزوری محسوس نہیں کرتے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے ایران اور عوام کے خلاف امریکا کی حالیہ دھمکیوں کا حوالہ دیتے ہوئے تاکید کی کہ اس قسم کی دھمکیوں کا ہماری قوم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کا دفاع اور فلسطینی عوام کی حمایت ایرانی عوام کے لئے ایک حل شدہ مسئلہ ہے۔ حتمی فتح فلسطینی عوام کی ہوگی، واقعات اور اتار چڑھاؤ کو شک کا باعث نہیں ہونا چاہیے بلکہ ایمان اور الٰہی مدد کی امید کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خدا کے فضل سے وہ دن آئے گا جب آپ سب نے پورے فخر کے ساتھ عالم اسلام کے لیے قدس کا مسئلہ حل کر دیا ہو گا اور وہ دن ضرور آئے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular