Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

فلسطین ولبنان میں مزاحمت کی فتوحات ایران کے تعاون کی بدولت حاصل ہوئیں، سربراہ اسلامی جہاد

تہران : فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل باقری سے ملاقات کی۔ انہوں نے ایران کو مزاحمت کا گھر قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور لبنان میں مزاحمت کی فتوحات ایران کے تعاون اور موثر کردار کی بدولت حاصل ہوئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا آپریشن وعدہ صادق 1 اور 2 کے ذریعے براہ راست جنگ میں داخل ہونا ایک اسٹریٹجک تبدیلی اور خطے کی اقوام کے لئے حوصلہ افزا عمل ہے۔
میجر جنرل باقری نے کہا کہ ایران، جنگ، پابندیوں اور بیرونی دباؤ جیسے تمام مسائل کے باوجود فلسطین اور مزاحمت کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوا اور اب بھی پوری طاقت کے ساتھ کھڑا ہے اور رہے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ فلسطینی عوام کے خلاف ڈیڑھ سال سے جاری صیہونی ظلم اور 50 ہزار بچوں، خواتین اور بے گناہ فلسطینی شہداء کا خون ظالم رژیم کی نابودی جب کہ فلسطین کے استحکام کا باعث بنے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular