
ہسپتال پر اسرائیلی حملے کا براہ راست ذمہ دار امریکا ہے، اسماعیل ہنیہ
غزہ: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ہسپتال پر اسرائیلی بمباری کا ذمہ دار براہ راست امریکہ کو قرار دے دیا اور اپیل کی کہ دنیا اسرائیلی قبضے کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کے ہسپتال پر مہلک اسرائیلی حملے کا ذمہ دار امریکا ہے۔امریکا نے اسرائیل کو پوری طرح سہارا اور تحفظ دے رکھا ہے، اس کی وجہ سے اسرائیل اندھا دھند کبھی گھروں، مسجدوں، اسکولوں اور ہسپتالوں پر بھی بمباری کر رہا ہے۔ حماس کے سربراہ نے کہا کہ ہمارا دشمن درحقیقت اپنی شکست دیکھ چکا ہے اور بوکھلا کر ایسا کر رہا ہے، اس حملے نے اسرائیل کی بربریت اور اس کی شکست کی تصدیق کردی ہے۔ انھوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں اور فلسطینی سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی قبضے کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور اسرائیل کے خلاف احتجاج میں شامل ہو، رام اللہ میں ہزاروں افراد سڑکوں پرنکل آئے ہیں۔


































