
بیروت : لبنان کے وزیر توانائی ولید فیاض نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ ملک میں جاری بجلی اور گیس کا بحران دوست ممالک کی مدد سے حل کرنے کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ ولید فیاض نے کہا ہے کہ وہ وزیر توانائی بننے سے پہلے سابق صدر میشل عون سے ملے تھے اور انہوں نے کہا کہ بجلی کا بحران جلد ہی حل ہو جائے گا۔انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے کہ وہ مصر اور اردن سے بجلی فراہمی کے منصوبے میں لبنان کو مدد فراہم کرے گا۔ لبنان میں امریکہ کے سفیر نے بھی انہی باتوں کا اظہار کیا اور میرا خیال تھا کہ یہ اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل منصوبہ امریکا کی مدد سے منطقی طور پر حل ہو جائے گا۔ عبوری وزیر توانائی نے مزید کہا کہ شام کے ساتھ لبنان کے تاریخی اور گہرے تعلقات ہیں لیکن مصر ایک بڑا عرب ملک ہے۔ مصر سے لبنان تک بجلی کی فراہمی میں رکاوٹ شام کی طرف سے ٹیکس کا مسئلہ تھا لیکن شام نے کہا کہ وہ اس مد میں کچھ بھی نہیں چاہتے، وہ 8 فیصد گیس لیں گے اس بات پر امریکہ اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے بھی اپنی رضامندی ظاہر کی۔


































