
بغداد: عراق کی حشد الشعبی کے سربراہ نے کہا کہ امریکیوں نے عراق پر حملہ کرکے ہماری ریڈ لائن عبور کی ہے لہذا ان حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ حشد الشعبی کے سربراہ فلاح فیاض نے امریکی حملے کے شہدا کی نماز جنازہ میں اعلان کیا کہ عراق پر امریکی حملے میں حشد الشعبی کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے انتظامیہ کے دفاتر اور ایک ہسپتال کو نشانہ بنایا۔ نہ صرف یہ بلکہ ہماری سرحدوں پر افواج پر بھی حملے کیے۔ اس امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ کیونکہ یہ حملہ عراق کی خودمختادی اور سالمیت پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی قابض افواج کو عراق سے نکل جانا چاہیے کیونکہ انہوں نے ہماری مسلح افواج کو نشانہ بنا کر ریڈ لائن عبور کر لی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہماری افواج سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے وہاں تعینات ہیں اور حشد الشعبی فورسز پر حملہ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔


































