Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی تیسری قرارداد بھی ویٹو کردی

نیویارک : امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی تیسری قرارداد بھی ویٹو کردی۔ الجیریا کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے حق میں 13 ووٹ پڑے برطانیہ غیر حاضر رہا۔ جبکہ امریکا نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ امریکا نے جواز گڑھا ہے کہ قرارداد سے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے مذاکرات کو نقصان پہنچے گا۔اقوام متحدہ میں امریکی ایلچی نے کہا ہے کہ اس نے عارضی جنگ بندی کی قرارداد کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔ قرارداد میں جنوبی شہر رفح پر اسرائیلی زمینی فوجی کارروائی کی مخالفت کی گئی ہے۔ مسودہ میں تمام یرغمالیوں کو رہا کرنے کا فارمولہ بھی پیش کیا گیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ بڑے پیمانے پر انسانی امداد کے لیے تمام رکاوٹوں کو بھی ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ امریکی مسودے میں اسرائیل کو رفح میں زمینی کارروائی نہ کرنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کو اس بات پر زور دینا چاہیے کہ موجودہ حالات میں اتنی بڑی زمینی کارروائی کو آگے نہ بڑھایا جائے۔

مزید پڑھیے

Most Popular