
کراچی: جامعہ کراچی نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی۔ ڈگری دینے کی سفارش گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بحیثیت چانسلر کی ہے۔ اس سلسلے میں جامعہ کراچی کو گورنر کا باقاعدہ خط بھی موصول ہوگیا ہے۔ گورنر سندھ نے اس سلسلے میں اپنے دفتر میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے ساتھ ایک اجلاس بھی کیا تھا۔ خط کی موصولی کے بعد جامعہ کراچی نے ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند تفویض کرنے کے سلسلے میں اپنی سینڈیکیٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔


































