Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کو تیل فراہم کرنے والی کمپنیوں پر پابندیاں لگائی جائے، اقوام متحدہ

نیویارک: اقوام متحدہ کے ماہرین نے آئل کمپنیوں کو نسل کشی میں ملوث قرار دیتےہوئے ان پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کردیا۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے خصوصی نمائندے مائیکل فخری نے بتایا کہ ایکزون، بی پی اور شیوورون امریکہ، برازیل، روس، آذربائیجان اور قازقستان کے ذریعے اسرائیلی فوج کو تیل فراہم کر رہی ہیں۔ فخری نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو تیل سپلائی کرنا غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث ہونے جیسا ہی ہے، اسرائیلی فوج کو تیل دینے والی کمپنیوں پر معاشی پابندیاں لگنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ پر جاری جنگ کے درمیان اسرائیلی فوج کو تیل کی سپلائی بند کر دیں۔ اقوام متحدہ کے ایک اور خصوصی نمائندے بالا کرشنن راجا گوپال نے فخری کے مطالبے کی حمایت کی اور کہا کہ کارپوریشنز کو سپلائی روک دینا چاہئے یا کل ممکنہ ذمہ داری کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیے۔

مزید پڑھیے

Most Popular