Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ

روزانہ کی خبریں

مسلم علماء یونین نے غاصب اسرائیل سے روابط کو حرام قرار دے دیا

علمائے مسلمین کی عالمی یونین نے بعض عرب ممالک کی جانب سے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ساتھ روابط کی برقراری اور سمجھوتے کی مذمت کی ہے۔
القدس العربی کی رپورٹ کے مطابق علماء مسلمین کی عالمی یونین نے کل ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن ممالک نے اسرائیل کے ساتھ روابط برقرار کئے وہ نہ فقط قابل مذمت ہے بلکہ فلسطینی عوام کے ساتھ خیانت ہے۔ علماء مسلمین کی عالمی یونین نے مسجد الاقصی، قدس شریف اور فلسطین کی حمایت سے متعلق اپنے اصولی اور منطقی موقف کو دہراتے ہوئے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ساتھ روابط کی برقراری اور سمجھوتے کی مذمت کی۔ مسلم علماء کی عالمی یونین نے مقبوضہ علاقوں خاص طور سے مسجد الاقصی اور قدس شریف کی آزادی کیلئےجدوجہد پر تاکید کی۔
واضح رہے کہ 4 عرب ممالک امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان نے اسرائیل کے ساتھ روابط برقرار ئے جس کی عرب اور اسلامی ممالک نے بڑے پیمانے پر مذمت کی۔

مزید پڑھیے

Most Popular