
غزہ: غزہ میں تیس ہزار فلسطینیوں کی شہادت پر خاموش عرب امارات کو سات امدادی کارکنوں کی ہلاکت پر غیرت آگئی اور اس نے اسرائیل کیساتھ تمام سفارتی رابطے معطل کردیئے ہیں۔ اماراتی سفیر محمد الخاجہ نے کہا کہ امدادی کارکنوں کی ہلاکت سیاہ ترین دن ہے۔ دوسری جانب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اردن کے شاہ عبداللہ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔ دونوں رہنماؤں نے دو ریاستی حل کی بنیاد پر مسئلہ فلسطین کا سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔


































