Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

غزہ کی المناک صورتحال مسلم دنیا سمیت پوری انسانیت کے لیے المیہ ہے، ولی امر المسلمین

تہران: ایران کے صدر اور اعلیٰ حکام سمیت تہران میں متعین اسلامی ملکوں کے سفیروں نے عید بعثت کے مبارک موقع پر رہبرانقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ولی امر المسلمین آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے عید بعثت کی پوری دنیا کے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ عید بعثت تاریخ کا عظیم ترین واقعہ ہے اور پوری جرآت کے ساتھ یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ پیغمبر اسلام ص کی بعثت تاریخ انسانیت میں سب سے بڑا اور مبارک واقعہ ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے غزہ کی انتہائی المناک اور افسوسناک صورت حال کا ذکرکرتے ہوئے فرمایا کہ غزہ کی مصیبت عالم اسلام بلکہ اس سے بھی بڑھ کر پوری انسانیت کے لیے المیہ ہے اور یہ صورت حال اس بات کوثابت کرتی ہے کہ موجودہ عالمی نظام کس قدر غلط اور باطل ہے، یعنی دنیا کی کئی بڑی طاقتیں آج ایک ایسی خون آشام اور جرائم پیشہ صیہونی حکومت کی حمایت کررہی ہیں جس کے مقابلے میں اور نشانے پر فلسطینی مجاہدین ہی نہیں بلکہ بچے خواتین، بوڑھے، بیمار افراد، اسپتال اور لوگوں کے رہائشی مکانات ہیں۔ امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک سب صیہونی حکومت کے ساتھ ہیں اور ان کے اتحادی اور پیرو بھی صیہونی حکومت کا ہی ساتھ دے رہے ہیں نیز اسی غزہ کی صورت حال سے یہ نتیجہ نکالا جاسکتا ہے کہ یہ عالمی نظام باطل ہے اور ہمیشہ رہنے والا نہيں ہے-
آپ نے غزہ کے اسپتالوں پر بمباری اور تقریباً تیس ہزار فلسطینیوں کے قتل عام کو مغربی تمدن اور تہذیب کے لئے باعث شرم اور رسوائی قراردیا اور فرمایا کہ ان سب کے پیچھے امریکا کا پیسہ، اسلحہ اور اس کی سیاسی حمایت ہے جیساکہ خود صیہونیوں نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی ہتھیاروں کے بغیر وہ ایک دن بھی جنگ جاری نہیں رکھ سکتے تھے۔ بنابریں غزہ کے واقعات کے ذمہ دار امریکی حکام بھی ہيں اور وہ بھی مجرم ہیں-
آپ نے فرمایاکہ غزہ کا بحران اسی صورت میں حل ہوگا جب صیہونی حکومت کی حمایت کرنے والی بڑی طاقتیں اس مسئلے سے خود کو الگ کرلیں۔ آپ نے مزید کہا کہ فلسطینی مجاہدین خود میدان جنگ کو کنٹرول کرنے کی توانائی رکھتے ہیں جیسا کہ آج تک انہوں نے میدان جنگ اپنے ہاتھ میں رکھا اور اور صیہونیوں کو کاری ضرب لگائی ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی نے ایک بار پھر فرمایا کہ آج حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے ہر قسم کے سیاسی، تجارتی اور اقتصادی تعلقات منقطع کرلیں اور قوموں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی حکومتوں پر ایسا کرنے کے لئے دباؤ ڈالیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular