Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

مقاومت کے ہاتھوں ظالموں کا عبرت ناک انجام اب زیادہ دور نہیں، علامہ راجہ ناصر عباس

اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ و سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں اور پوتوں کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حق کی سربلندی اور باطل طاقتوں کیخلاف اسماعیل ہنیہ کی قربانیوں، ان کے غیر معمولی مزاحمتی کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کےسنگین ترین جنگی جرائم پوری دنیا کو تباہی اور کسی ناقابلِ تلافی نقصان کی جانب دھکیل رہے ہیں۔ صیہونی عزائم عالمی امن کے لیے بدترین خطرہ بن چکے ہیں۔ غزہ کے مسئلے پر طاقتور حکمرانوں، عالمی اداروں اور بین الااقوامی تنظیموں کی سرد مہری امت مسلمہ کے ساتھ بدترین خیانت ہے۔ سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے مزید کہا کہ غزہ میں ہزاروں بے گناہ افراد کا قتل ناقابل معافی جرم ہے جس کی سزا اللہ کے ہاں ضرور مقرر ہے۔ فلسطینی ایک باہمت اور غیرت مند قوم ہے۔جو کٹ تو سکتی ہے لیکن باطل کے سامنے کبھی سرنگوں نہیں ہو سکتی۔ فلسطینی قوم کی تاریخ گواہ ہے کہ وہ عددی برتری اور جدید ہتھیاروں کی پروا کیے بغیر طاقت کے سامنے ہمیشہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے رہے۔ مقاومت اسلامی کے ہاتھوں ظالموں کا عبرت ناک انجام ان شاءاللہ اب زیادہ دور نہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular