
قاہرہ : مصر کی جانب سے رفح کراسنگ کے ذریعے امداد کی تیسری کھیپ غزہ پہنچادی گئی۔ مصری ہلال احمر نے بتایا کہ ادویات اور خوراک پر مشتمل انسانی امداد غزہ پہنچائی گئی ہے جسے اقوام متحدہ کے حوالے کیا جائے گا۔ تاہم کتنے ٹرک رفح کراسنگ سے غزہ بھیجے گئے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس واچ نے بتایا کہ اسرائیل کا غزہ کی پٹی میں امداد کی اجازت دینے سے انکار ایک جنگی جرم ہے۔ ہیومین رائٹس کی پروگرام ڈائریکٹر ساری باشی نے کہا کہ یہ اقدام اجتماعی طور پر عام شہریوں کو جنگجوؤں کے اعمال کی سزا دے رہا ہے، کیونکہ غزہ کے تقریباً نصف لوگ بچے ہیں۔ یہ اجتماعی طور پر بچوں کو بالغ جنگجوؤں کے اعمال کی سزا دے رہا ہے۔


































