Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

ایران اور امریکا کے مذاکرات کا تیسرا دور بھی تعمیری رہا، چوتھا دور ہفتے کو ہوگا

مسقط : ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا تیسرا دور عمان کی ثالثی میں اختتام پذیر ہوا۔ دونوں ممالک نے مذاکرات کے تیسرے دور کو بھی مثبت اور تعمیری قرار دیا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ مذاکرات سنجیدہ ماحول میں ہوئے ۔ مذاکرات کے تیسرے دور میں دونوں ملکوں کے تکنیکی ماہرین بھی شامل تھے۔ ایران کی جانب سے نائب وزرائے خارجہ مجید تخت روانچی اور کاظم غریب آبادی جب کہ امریکہ کی جانب سے محکمہ خارجہ کے دفتر برائے پالیسی پلاننگ کے ڈائریکٹر مائیکل اینٹن موجود تھے۔ عمان کے وزیر خارجہ نے ایک پیغام میں اعلان کیا کہ ایران امریکہ مذاکرات آئندہ ہفتہ کو بھی جاری رہیں گے۔ بدر البوسعیدی نے کہا کہ آج ہونے والی بات چیت باہمی احترام اور پائیدار وعدوں پر مبنی ایک معاہدے تک پہنچنے کی مشترکہ خواہش تھی۔ بنیادی اصولوں، مقاصد اور تکنیکی خدشات پر بات چیت کی گئی ہے اور مذاکراتی عمل اگلے ہفتے 3 مئی کو طے شدہ اعلیٰ سطحی میٹنگ میں مزید آگے بڑھے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مسقط میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے تیسرے دور کے آغاز سے قبل اپنے عمانی ہم منصب ایک دوسرے سے ملاقات کی۔

مزید پڑھیے

Most Popular