Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

طالبان نے پاکستانی فوجیوں کو سرحد پر باڑ لگانے سے روک دیا

کابل: افغانستان میں طالبان نے پاکستانی فوجیوں کو سرحد پر باڑ لگانے سے روک دیا۔ طالبان وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طالبان فورسز نےپاک فوج کومشرقی صوبے ننگرہار کے ساتھ غیرقانونی سرحدی باڑ لگانے سے روک دیا۔ تاہم اب سب کچھ معمول پر آ گیا ہے۔پاکستانی فوج نے تبصرہ کرنے کی درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ طالبان نے خاردار تاروں کے گُچھے پکڑے ہوئے ہیں اور ایک سینیئر اہلکار نے چوکیوں پر تعینات پاکستانی فوجیوں سے کہا ہے کہ وہ دوبارہ سرحد پر باڑ لگانے کی کوشش نہ کریں۔طالبان ترجمان بلال کریمی نے کہا کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ پاکستان نے کابل کے احتجاج کے باوجود 2,600 کلومیٹر طویل سرحد کے زیادہ تر حصے پر باڑ لگا دی ہے، جبکہ افغانستان برطانوی دور میں کی گئی سرحدی حد بندی کی مخالفت کرتا ہے جس سے دونوں اطراف کے خاندان اور قبائل تقسیم ہوئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular