
کابل : طالبان کا کہنا ہے کہ جلد ہی بگرام میں امریکی جرائم کی فلم منظر عام پر لائی جائے گی۔ افغان شعبہ فلم کے سربراہ مولوی شفیع اللہ جاوید افغان نے کہا کہ ان کے ادارے نے گزشتہ 6 مہینے کے دوران 4 ڈاکیومینٹر فلم بنائی ہیں جس میں بگرام میں امریکا کے جنگی جرائم کو دکھایا گیا ہے۔ یہ فلم جلد منظرعام پر آئے گی۔ ان کے ادارے نے تمام مشکلات کے باوجود گزشتہ چھ مہینے کے دوران اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ افغان فلم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ چار ڈاکیومینٹری فلموں کی طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد اور افغانستان کی ثقافتی اور نشریات کی وزارت کے نائب سربراہ احمد اللہ وثیق کی موجودگی میں نمائش کی گئی ہے۔


































