
دوحہ : طالبان کے خواتین سے متعلق اقدامات نے قطر کو بھی مایوس کردیا ، قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے نیوز کانفرنس کے دوران طالبان کے خواتین سے متعلق اقدامات کو مایوس کن قرار دیا اور کہا کہ بدقسمتی سے یہ ماضی کی جانب جارہے ہیں لیکن ہم نے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات نہ کریں، ہم طالبان کو یہ دکھانے کی بھی کوشش کررہے ہیں، مسلمان ممالک کو کس طرح اپنے قوانین بنانے چاہیے اور خاص طور پر مسلم ممالک کو خواتین سے متعلق مسائل کو کس طرح نمٹنا چاہیے، شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا کہ طالبان کے سامنے قطر کی مثال بھی موجود ہے جو ایک مسلم ملک ہے اور ہمارے یہاں اسلامی نظام نافذ ہے جبکہ ہمارے ہاں افرادی قوت میں خواتین مردوں سے زیادہ ہے اور وہ حکومتی ادروں سمیت تعلیمی اداروں میں بھی موجود ہیں۔


































