Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

طالبان کے خواتین سے متعلق وعدے توڑنے پر تشویش ہے، اقوام متحدہ

نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ طالبان کے افغان خواتین، لڑکیوں سے کیے وعدے توڑتے دیکھ کر تشویش ہے، طالبان سے پُر زور اپیل ہے کہ خواتین اور لڑکیوں سے کیے وعدے پورے کریں نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ وعدہ خلافی افغانستان کی خواتین اور لڑکیوں کے خواب ٹوٹنے کا باعث بنتی ہے، طالبان انسانی حقوق اور انسانی قانون کے تحت ذمہ داریاں پوری کریں انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ افغانستان کی 80 فیصد معیشت غیر رسمی ہے جس میں خواتین کا نمایاں کردار ہے، خواتین کے بغیر افغان معیشت اور معاشرے کی بحالی کا کوئی راستہ نہیں، ہمیں افغان معیشت دوبارہ بحال کرنے کا راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے افغان معیشت کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی یا اصولوں پر سمجھوتہ کیے بغیر بحال کیاجاسکتا ہے، افغانستان میں اقوام متحدہ کی ایجنسیاں طالبان کے تعاون سے کام کررہی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular