Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

رہنماؤں کی شہادت سے نظام کو ہلایا نہیں جا سکتا، ایران کے سیاسی، اقتصادی اور سماجی ادارے مستحکم ہیں، وزیر خارجہ

تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اعلیٰ رہنماؤں کی شہادت سے نظام کو ہلایا نہیں جا سکتا، یہ ایک ایسا نظام ہے جو اداروں پر قائم ہے۔
الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران کا سیاسی نظام مضبوط ہے، ایران میں سیاسی، اقتصادی اور سماجی ادارے مستحکم ہیں، ایک فرد کی موجودگی یا غیر موجودگی اس مضبوط ڈھانچے کو متاثر نہیں کرتی۔
انہوں نے کہا کہ ہر شخص کا کردار اہم ہے، لیکن سیاسی نظام کی مضبوطی سب سے اہم ہے، خطے میں ہونے والے نقصان کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے، امریکی جارحیت اور ایران کے ردعمل کے باعث خطے کے عوام متاثر ہوئے اسی لئے ایرانی صدر نے معذرت بھی کی، ایران نے جنگ کا آغاز نہیں کیا بلکہ وہ صرف اپنا دفاع کر رہا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز اہم آبی گزرگاہ ہے، دشمنوں کو آبنائے ہرمز کے استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عباس عراقچی نے مزید کہا کہ جاری جنگ کے باعث کئی ممالک خود بھی آبنائے ہرمز کے استعمال سے گریز کر رہے ہیں، جنگ کے بعد آبنائے ہرمز کے لئے نئے ضوابط بنائیں گے۔
قبل ازیں سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ دولت، مذہب یا نسل سے قطع نظر ہمارا دشمن ایک ہے، یورپی اور امریکی حکام کی ایک بڑی تعداد اس جنگ کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے، وہ مانتے ہیں کہ ایران پر جنگ غیر منصفانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کے مزید اراکین کو بھی اسی راستے پر چلنا چاہیے، عالمی اثرات کا سلسلہ ابھی شروع ہوا ہے اور یہ سب کو متاثر کرے گا.

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular