
A convoy carrying humanitarian aid arrives in Syria after crossing the Bab al-Hawa border crossing with Turkey, on July 10, 2023. Negotiations continued at the United Nations on July 10, 2023, as officials scrambled to reach a last-minute agreement on extending vital cross-border aid to millions of people in Syria, according to diplomatic sources. A vote on the deal’s extension, originally scheduled for 10:00 am (1400 GMT) Monday, "has been postponed to allow for further consultation among Security Council members,” the British UN mission, which heads the council this month, said on Twitter. (Photo by OMAR HAJ KADOUR / AFP) (Photo by OMAR HAJ KADOUR/AFP via Getty Images)
دمشق : شامی حکومت نے اقوام متحدہ کو باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں چھ ماہ تک امداد کی فراہمی کی منظوری دیدی۔ سلامتی کونسل میں امدادی آپریشن کی توسیع میں ناکامی کے بعد پیر کو اس کی مدت ختم ہوگئی ہے اور آپریشن روک دیا گیا۔
شامی حکومت نے باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں میں آپریشن کی بحالی کیلئے اقوام متحدہ کو اجازت دیدی ہے۔ اقوام متحدہ کے شام کے سفیر بسام صباغ نے سلامتی کونسل کے نام خط میں اس منظوری سے آگاہ کیا اور کہا کہ اقوام متحدہ چھ ماہ تک ترکیہ کی سرحدی گزرگاہ سے امداد کی فراہمی جاری رکھ سکے گی۔ تاہم امداد کی ترسیل شامی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ ہونی چاہیے۔ روس نے گذشتہ روز سلامتی کونسل میں امدادی پروگرام کی نو ماہ کی توسیع کو ویٹو کردیا تھا۔ ماسکو نے اس کے بجائے چھ ماہ کی توسیع کی تجویز دی۔ جسے امریکا اور اس کے اتحادیوں نے مسترد کردیا۔


































