Mon Oct 12, 2026

ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر

روزانہ کی خبریں

سوئیڈن کی عدالت نے قرآن جلانے کی کھلی چھوٹ دیدی

اسٹاک ہوم: سویڈن کی عدالت نے قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کرنے کے لیے منعقد کردہ اجتماع پر پولیس کی پابندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے پاس اجتماع روکنے کا قانونی جواز نہیں۔ یہی فیصلہ انتظامی عدالت نے بھی دیا تھا اور منتظمین کو اجتماع کی اجازت دیدی تھی جس کے خلاف پولیس اپیل کورٹ میں گئی تھی اور استدعا کی تھی کہ ایسے اجتماعات نقص امن کا باعث بن سکتے ہیں۔ تاہم اپیل کورٹ نے انتظامی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا کہ سیکیورٹی خدشات مظاہرے اور اجتماع کے حق کو محدود کرنے کے لیے کافی نہیں ہیں۔ اس لیے مظاہروں اور اجتماعات پر پابندی عائد نہیں کی جا سکتی۔یاد رہے کہ جنوری میں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ترکی کے سفارت خانے کے باہر متعصب انتہا پسند دائیں بازو کے رہنما راسمس پالوڈان نے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی ناپاک جسارت کی تھی جس سے مسلم دنیا میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ کئی ممالک میں سویڈن کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے جس نے سویڈن کے خلاف نفرت کو جنم دیا ہے اگر ایسے اجتماعات ہوئے تو سویڈن کے شہریوں پر حملے ہوسکتے ہیں۔ سویڈن پولیس نے اسی وجہ سے دو اور ایسے قرآن اور اسلام مخالف اجتماعات کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا جس میں قرآن پاک کو نذرآتش کرنے کی ناپاک حرکت دہرائی جانی تھی۔ پولیس کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر اجتماع کے منتظمین نے انتظامی عدالت سے رجوع کیا اور اجازت حاصل کرلی تھی تاہم پولیس اپیل کورٹ میں معاملہ لے گئی لیکن وہاں بھی منتظمین کو اجازت دیدی گئی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular