
تہران: ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی صدر ٹرمپ کا مذاکرات پر آمادگی کا اعلان دھوکا قرار دے دیا۔ طلباء سے خطاب میں ولی امر مسلمین نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی کوئی خواہش نہیں۔ ایران جوہری ہتھیار بنانا چاہتا تو امریکا میں روکنے کی جرات نہیں تھی۔انہوں نے امریکا کی فوجی کارروائی کی دھمکی کو نامعقول قرار دیا اور خبردار کیا کہ جنگ میں صرف ایک فریق کا نقصان نہیں ہوتا ہے۔ ایران جوابی وار کرنے کی طاقت اور صلاحیت رکھتا ہے اور ہر حال میں جواب دے گا۔ ایران کا جوابی ردعمل یقینی اور حتمی ہے اور امریکہ ہی زیادہ نقصان اٹھائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران حماس اور حزب اللہ کی حمایت جاری رکھے گا۔ حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد بھی اسرائیل کیخلاف کارروائیاں تیز ہوئیں۔ حماس اسماعیل ہنیہ، یحیی سنوار کی شہادت کے باوجود ثابت قدم رہی۔


































