Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

بھارتی سپریم کورٹ نے مدارس پر پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا

نئی دہلی : بھارتی سپریم کورٹ نے مدارس پر پابندی کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا ہے۔ فیصلے سے ہزاروں طلبا اور اساتذہ نے سکون کا سانس لیا ہے۔ الہ آباد ہائیکورٹ نے اتر پردیش مدرسہ ایجوکیشن بورڈ آرڈیننس کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ یہ قانون آئینی سیکولرازم کی خلاف ورزی ہے ۔مدارس کے طلباء کو روایتی اسکولوں میں منتقل کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ درخواستوں میں اُٹھائے گئے مسائل تفصیلی طور پر غور طلب ہیں۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی سماعت جولائی میں ہو گی اور اس وقت تک سب کچھ معطل رہے گا۔ اتر پردیش میں بورڈ آف مدرسہ ایجوکیشن کے سربراہ افتخار احمد جاوید نے عدالت کے حکم کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک بڑی جیت قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular