
اسلام آباد: پاکستان میں کسی سیاستدان کو تاحیات نااہل نہیں کیا جاسکے گا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی تاحیات نااہلی ختم ہوگئی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کا فیصلہ واپس لیا جاتا ہے۔ 2018 کا سمیع اللہ بلوچ کیس کا فیصلہ منسوخ کردیا گیا۔ سیاستدانوں کی نااہلی تاحیات نہیں ہوگی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ دیکھیں کہ 62 ون ایف کی نااہلی جیسی ترامیم جنرل ایوب خان کے دور میں شروع ہوئیں اور آگے چلتی گئیں۔ صرف ایک جنرل نے 62 ون ایف کی شق ڈال دی تو ہم سب پابند ہو گئے؟ مخصوص نئی شقیں داخل کرنے سے کیا باقی حقوق لے لیے گئے؟۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ہم نے نااہلی کیس میں پبلک نوٹس جاری کیا، کوئی ایک سیاسی جماعت فریق نہیں بنی۔


































