
لاہور : پنجاب سے سینیٹ کی ٹکٹوں کے معاملے پر سنی اتحاد کونسل کے میاں اسلم اقبال نے امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل نے سینئر قانون دان حامد خان کو سینیٹ کیلئے پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح زلفی بخاری کو بھی پنجاب کی نشست پر پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔ کرنل (ر) اعجاز منہاس کو جنرل نشستوں کیلئے کورنگ امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ بریگیڈیر (ر) مصدق کو ٹیکنوکریٹ کی نشست پر امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کو خواتین کی نشست پر امیدوار بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔


































