
غزہ: غزہ کی گلیاں میدان جنگ بن گئیں۔ صیہونی فوج کے فضائی حملوں میں بھی تیزی آگئی۔ صیہونی فوج نے چوبیس گھنٹوں کے دوران تین سو اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جس میں حماس کے دسیوں جنگجو مارنے اور حماس کے فوجی ٹھکانوں کا انفراسٹرکچر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ جبالیہ۔ خان یونس اور شجاعیہ پر حملوں میں سو سے زیادہ فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔
ادھر صیہونی فوج اور مسلح فلسطینی دھڑوں کے درمیان لڑائی میں شدت آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق غزہ میں کئی مقامات پر سڑکیں میدان جنگ کا منظر پیش کررہی ہیں۔ خان یونس میں سب سے زیادہ شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔ القسام بریگیڈ نے درجنوں اسرائیلی فوجی گاڑیاں تباہ اور فوجیوں کو ہلاک و زخمی کردئے ہیں۔


































