Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

خواص کا وظیفہ بہت سنگین ہے، اگر یہ فرائض سے غفلت برتیں تو قوم پر سخت ضرب لگےگی، ولی امر المسلمین

تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہاہے کہ غزہ کے حوالے سے مسلم دنیا کی اشرافیہ کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہیں اسرائیلی حکومت سے تعلقات منقطع کرنے کا عوامی مطالبہ کرنا چاہیے۔ فضائیہ کے اعلیٰ افسران کی امام خمینیؒ کی حمایت اور بیعت کی مناسبت سے ایران کی فضائیہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے حسینیہ امام خمینیؒ میں آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ولی امر مسلمین نے اپنے خطاب میں کہا کہ معاشرے کے بااثر طبقوں کا وظیفہ بہت سنگین ہے۔ اگر یہ طبقہ اپنے فرائض سے غفلت کرے تو قوم پر سخت ضربت لگے گی۔ دشمن اس طبقے کے لئے خصوصی منصوبہ بندی کرتا ہے۔ اس طبقے کو معاشرے میں کردار ادا کرنے سے روکنے کے لئے شکوک و شبہات میں مبتلا کرنا دشمن کے منصوبوں میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بااثر طبقہ عوام کو انتخابات میں شرکت کے لئے تیار کرسکتا ہے۔ پرجوش انتخابات ملکی تقدیر میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پرجوش انتخابات کے نتیجے میں عوامی حکومت کی طاقت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ 11 فروری کو ملک بھر میں ہونے والی ریلیوں میں شرکت قومی اقتدار کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے اس سال بھی عوام پرجوش انداز میں اس ریلی میں شرکت کریں گے۔ بااثر طبقہ معاشرے کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ طبقہ ہر معاملے میں فکر اور تشخیص کی بنیاد پر عمل کرتا ہے اور معاشرے میں چلنے والی ہوا کا تابع نہیں ہوتا ہے۔ رہبر انقلاب نے کہا کہ غزہ کے حوالےسے بھی اس طبقے کے مخصوص وظائف ہیں۔ خواص کو چاہئے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے لئے عوام میں شعور پیدا کرے۔

مزید پڑھیے

Most Popular