Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

فلسطینی قوم کی استقامت نے صیہونیوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، اسلامی جہاد

بیروت : فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ نے شمالی غزہ کے لاکھوں باشندوں کی واپسی کو تاریخی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم کی استقامت نے صیہونیوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ اسلامی جہاد موومنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاکھوں بے گھر افراد اور شمالی غزہ کے باشندے ایک تاریخی موڑ پر اس علاقے میں واپس آئیں ہیں جسے صیہونی رژیم نے کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے، لیکن یہ مزاحمت کی غیر معمولی فتح ہے۔ یہ واپسی ان تمام لوگوں کے لئے دندان شکن جواب ہے جو فلسطینی قوم کی جبری ہجرت کا خواب دیکھ رہے ہیں۔
اسلامی جہاد نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی قوم کی استقامت صیہونیوں کے مذموم عزائم اور ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملا دے گی۔ نیٹزارم کراسنگ سے صیہونی فوج کے انخلاء کے ساتھ ہی غزہ کے شمال میں لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular