
قاہرہ : مصر کی میزبانی میں قاہرہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کیلئے مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔ مصری حکام نے بتایا کہ جنگ بندی کے پہلے مرحلے کی میعاد ختم ہونے سے پہلے اسے توسیع دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون ساعر نےکہا ہے کہ مذاکرات کے امکانات کا جائزہ لینے کیلئے وفد قاہرہ بھیجا ہے۔
اسرائیلی چینل بارہ نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل حماس کو غیر مسلح کیے جانے پر آمادگی کے بغیر جنگ بندی معاہدے کی پاسداری نہیں کرے گا۔ تمام یرغمالیوں کی رہائی پر مذاکرات کے بغیر غزہ میں امداد داخل نہ ہونے دینے پر قائم ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےایلچی اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں غزہ اور غرب اردن میں حماس کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ ٹرمپ دہشت گردوں کے لیے قطعی طور پر کوئی رواداری نہیں رکھتے۔


































