
جدہ : سعوﺩﯼ ﻋﺮﺏ ﮐﮯ ممتاز عالم دین ﺷﯿﺦ ﺑﺎﻗﺮ ﺍﻟﻨﻤﺮ کی چھٹی برسی 27 دسمبر سے 3 جنوری تک منائی جائے گی۔شہید آیت اللہ نمر باقر النمر کے فرزند محمد النمر نے عالمی اداروں پر زوردیا ہے کہ وہ سعودی حکومت پر دباؤ ڈالے تا کہ وہ شہید آیت اللہ شیخ نمر باقر النمرکے جسد خاکی کو ان کے اہلخانہ کے حوالے کرے۔انہوں نے اپنے والد کی شہادت پر عالمی اداروں اور مغربی ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سعودی عرب کی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں پر ڈرامائی خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔شہیدﻧﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﺑﮭﯽ ﻋﻮﺍﻡ ﮐﻮ ﻣﺴﻠﺢ ﺟﺪﻭﺟﮩﺪ ﮐﯽ ﺩﻋﻮﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﯼ ﺍﻭﺭ ﻧﮧ ﮨﯽ ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﻧﻮﺟﻮﺍﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﮨﺘﮭﯿﺎﺭ ﺍﭨﮭﺎﻧﮯ پراکسایا، ﻭﮦ ﺻﺮﻑ ﺁﺷﮑﺎﺭﺍ طور پر ﺁﻝ ﺳﻌﻮﺩ ﮐﻮ اس کی ذمہ داریوں ﺳﮯ ﺁﮔﺎﮦ ﮐﺮتے ﺗﮭﮯ ﻭﮦ ﺁﺷﮑﺎﺭﺍ ﺍﻣﺮ ﺑﺎﻟﻤﻌﺮﻭﻑ ﺍﻭﺭ ﻧﮩﯽ ﻋﻦ ﺍﻟﻤﻨﮑﺮ ﮐﺮﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺷﯿﺦ نمر ﮐﻮ اسی ﺍﻣﺮ ﺑﺎﻟﻤﻌﺮﻭﻑ ﺍﻭﺭ ﻧﮩﯽ ﻋﻦ ﺍﻟﻤﻨﮑﺮ ﮐﮯ ﺟﺮﻡ ﻣﯿﮟ ﺷﮩﯿﺪ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ۔ سعودی حکومت نے 2 جنوری 2016 کو بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کے تحت مجاہد عالم دین آیت اللہ نمر باقر النمر کا سرقلم کردیا تھا.


































