
اسلام آباد: پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری نے کہا ہے کہ ایران میں حالیہ احتجاج عوام کا حق تھا اور ایرانی حکومت نے ان سے مذاکرات کیے۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ اس وقت صورتحال کنٹرول میں ہے۔ اس وقت ایران میں کوئی مظاہرے نہیں ہو رہے، لیکن امریکا اور اسرائیل کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ایرانی سفیر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم امریکا اور اسرائیل سے کہتے ہیں کہ حملہ کر کے دیکھیں، اگر وہ کر سکتے ہیں۔ہماری فوج مکمل طور پر تیار ہے۔ اگر کوئی حماقت کی گئی تو ہم اسرائیل اور امریکا کی تمام تنصیبات پر حملے کریں گے۔ رضا امیری نے انکشاف کیا کہ مجھے بتایا گیا کہ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ جنگ نہیں کرنا چاہتے، اس لیے ایران بھی ہم پر حملہ نہ کرے۔


































