Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

غزہ کی صورتحال تباہ کن سے بھی زیادہ خوفناک ہے، ریڈ کراس

جنیوا : انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس کے سیکریٹری جنرل جگن چاپاگین نےکہا ہےکہ اہلیان غزہ جن مصائب اورمشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی ۔ شعبہ صحت تباہی کے دہانے پر ہے اور اسپتالوں کو مایوس کن حالات کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں انسانی صورتحال "تباہ کن” سے آگے ہے۔
اُدھر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سربراہ ٹیڈراس اہڈانوم نے اسرائیل سے انسانیت کے نام پر رفح پر حملہ نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ ٹیڈراس اہڈانوم نے کہا ہے کہ وہ رفح پر اسرائیلی حملے کی اطلاعات پر سخت فکرمند ہیں۔ گنجان آباد علاقے میں تشدد میں مزید اضافہ بہت زیادہ اموات اور مصائب کا باعث بنے گا۔ انسانیت کے نام پر ہم اسرائیل سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آگے نہ بڑھے اور امن کے لیے کام کرے۔ اسرائیل رفح پر اپنے منصوبہ بند زمینی حملے کے برعکس فیصلہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ حملے سے پہلے آبادی کا انخلا کرنے کا اسرائیلی منصوبہ بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ کیونکہ کم از کم 12 لاکھ لوگ جو اس وقت رفح میں رہ رہے ہیں ان کے پاس کوئی اور جائے پناہ نہیں ہے کہ یہ وہاں منتقل ہو جائیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular