Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

غزہ کی صورتحال ہر سطح پر انتہائی سنگین ہے، ایم ایس ایف

پیرس : ڈاکٹروں کی بین الاقومی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز ایم ایس ایف نے غزہ کی صورتحال کو ہر سطح پر انتہائی سنگین قرار دیا ہے۔ ایم ایس ایف کی ایمرجنسی شعبہ کی سربراہ کلیری نکلوٹ نے کہا کہ عالمی عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے لیکن اس کے فیصلے میں وقت لگے گا جو محصور غزہ کے لوگوں کے پاس نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی جان بوجھ کر امداد، خوراک اور ادویات کی بندش کو ختم کرنے کے لیے کسی بھی قسم کے قانونی راستے کا انتظار مزید فلسطینیوں کو موت سے ہمکنار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بے بسی سے دیکھ رہی ہے اور اس بہیمانہ ظلم سے بچنے کے لیے کچھ نہیں کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دو مارچ کو اسرائیل کی جانب سے انسانی امداد اور رسد پر مکمل پابندی کے بعد غزہ کی صورتحال ہر سطح پر انتہائی سنگین ہوچکی ہے، ناکا بندی نے ایم ایس ایف کی بطور امدادی گروپ کام کرنے کی صلاحیت کو محدود کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستوں کو اسرائیلی حکام پر محاصرہ ختم کرنے اور جنگ زدہ علاقوں میں امداد کو بڑے پیمانے پر داخل ہونے کی اجازت دینے کے لیے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مزید مصائب اور اموات کو روکا جا سکے۔

مزید پڑھیے

Most Popular