Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

سانحہ قندوز میں نمازیوں کی شہادت پر اسلامی حکومتوں کی خاموشی افسوسناک ہے، وفاق المدارس الشیعہ

لاہور : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی ، سیکریٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی نے مشترکہ بیان میں افغانستان کے شہر قندوز کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خود کش حملے میں سو سے زائد نمازیوں کی شہادت کو عظیم المیہ قرارد یا ہے اور افسوس کا اظہار کیا کہ اسلامی حکومتوں اوروطنِ عزیز کی دینی و سیاسی جماعتوں نے اس پر مناسب ردعمل نہیں دیا۔قرآن و سنت کی رو سے پوری امت مسلمہ جسد واحد ہے جس کے ایک عضو کی تکلیف پوری اُمّت کو محسوس کرنا چاہئے۔مگر افسوس معمولی ایشوز پر بیانات دینے والے خاموش ہیں۔ تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ خونخوار داعش کی سرگرمیاں طالبان حکومت کے لئے ایک چیلنج اور کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔اتنے بھیانک اورالمناک سانحے کے بعد بھی داعش کے خلاف کسی آپریشن کا نہ ہونا تشویشناک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے میڈیا کا نمازِ جمعہ میں شہید ہونے والوں کو ہلاک یا جاں بحق کہنا افسوسناک اور تکلیف دہ ہے ۔نماز جمعہ میں حالتِ نماز میں بے جرم و خطا قتل ہونے والے اگر شہید نہیں توپھر کسے شہید کہا جا سکتا ہے؟۔

مزید پڑھیے

Most Popular