
لندن : برطانیہ میں پارلیمنٹ کا اجلاس غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد پر مچھلی بازار بن گیا۔ہاؤس آف کامنز میں اسکاٹش نیشنل پارٹی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد پیش کی تھی۔ اسپیکر سر لنڈسے ہوئل نے لیبر کو قرارداد میں ترمیم پیش کرنے کی اجازت دیدی ۔جس میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ترمیم پر بحث کے دوران پارلیمنٹ میں شدید شور شرابہ ہوا۔ ایس این پی اور ٹوری ارکان نے اسپیکر سر لنڈسے ہوئل پر جانبداری کا االزام لگایا اور اُن کے رویہ کے خلاف واک آوٹ بھی کیا۔ اسپیکر نے اراکین پارلیمنٹ سے معافی مانگ لی۔ اس کے باوجود اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا۔ قرارداد پر تینتیس اراکین نے دستخط بھی کردیئے ہیں۔


































