
تہران : ولی امر مسلمین آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے امریکی فوجی افسر کی خود سوزی کو مغرب کی غزہ پالیسیوں کا فطری نتیجہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں نسل کشی اتنے بڑے پیمانے پر ہے کہ مغربی ماحول میں پروان چڑھنے والے فوجی افسر کا ضمیر بھی برداشت نہیں کرسکا۔ آپ نے فرمایا کہ امریکا کی انسانیت سوز پالیسیوں کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ امریکی فضائيہ کا افسر خود کو آگ لگا لیتا ہے۔
آپ نے کہا کہ مغربی ثقافت نے خود کو ننگا کر دیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کتنا منحرف، فاسد اور ظالم ہے۔ انہوں نے ملک میں صدارتی انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھرپور اور پرجوش انتخابات ملک کا نظام چلانے اور ملک کی ترقی و پیشرفت کا ایک مضبوط ستون ہے۔ اگر ہم یہ ثابت کرنے میں کامیاب رہیں کہ قوم ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کے میدان میں بدستور موجود ہے تو گویا ہم نے ملک کو اور آگے بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کا حق ہماری قوم کو آسانی سے نہيں ملا ہے کیوں کہ اسلامی انقلاب سے پہلے ہمارے ملک میں استبداد اور آمریت کا دور تھا۔


































