
جنیوا : یونیسیف نے غزہ میں بچوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے ایک بیان میں کہاہے کہ گزشتہ دو ماہ سے جاری ناکا بندی کی وجہ سے صورتحال مزید بگڑ گئی ہے۔ قحط، بیماری اور موت کا خطرہ ہر روز بڑھ رہا ہے۔
اقوام متحدہ کے بچوں کے ہنگامی فنڈ یونیسیف نے اپنے نئے انتباہ میں کہا کہ غزہ میں غیرانسانی ناکا بندی نے حالات کو سنگین بنادیا ہے۔ بیان میں کہا گیاہے کہ بچے ضروری سامان، خدمات اور زندگی بچانے والی دیکھ بھال سے محروم رہتے ہوئے شدید فضائی حملوں کو برداشت کر رہے ہیں۔ یونیسیف نے غزہ میں بچوں کی روز مرہ تکالیف اور اموات کی مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اورعلاقے میں انسانی امداد کے فوری داخلے کا مطالبہ کیا۔ یونیسیف نے کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہئے اور بلا روک ٹوک امداد کے داخلے کی اجازت دینا چاہئے۔


































