
ماسکو: روس کی فوجی ملیشیا ویگنر گروپ کے سربراہ پریگوزن کے دوبارہ روس پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ بیلاروس کے صدر لوکاشینکو نے انکشاف کیا کہ پریگوزن روس میں ہے بیلاروس میں نہیں ہے۔ ہو سکتا ہے وہ سینٹ پیٹرزبرگ یا ماسکو میں ہو، لیکن یقینی طور پر بیلاروس کی سرزمین پر موجود نہیں ہے۔ بیلاروس کی ثالثی پر پریگزون بغاوت ختم کرکے بیلاروس منتقل ہونے پر تیار ہوگئے تھے۔ ادھر سوشل میڈیا پر پریگزون کی کئی تصاویر گشت کررہی ہیں جس میں اسے کئی عجیب و غریب بھیس میں ملبوس دکھایا گیا ہے۔ کہا رہا ہے کہ یہ تصاویر پریگوزن کے ذاتی البم کی ہیں اور سینٹ پیٹرزبرگ میں اس کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے بعد روس کی سیکیورٹی سروس نے اسے لیک کر دیا ہے۔


































