
غزہ : اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے فلسطینیوں نے جیلوں میں بدترین تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ اسرائیلی جیلوں سے رہا فلسطینیوں نے بتایا کہ ان کے جیل کے دن بہت تکلیف سے گزرے، روزانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا، اسرائیلی فوجیوں کی کوشش ہوتی تھی کہ ہم جیل میں ہی مرجائیں، کھانے کیلئے تین دن بعد سوکھی روٹی دی جاتی تھی۔ روزانہ مارا پیٹا جاتا تھا۔ اسرائیلی فوجیوں کے بہیمانہ تشدد سے رہا فلسطینی قیدی نے بتایا کہ تشدد کے دوران زخمی فلسطینیوں کا علاج نہیں کیا جاتا تھا۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز 183 فلسطینی رہا کئے گئے تھے بیشتر کی حالت اچھی نہیں تھی۔ دوسری جانب حماس کی قید سے رہا یرغمالی ہشاش بشاش اور خوش دکھائی دئے اور ان کی صحت بھی اچھی تھی۔


































