Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی واپسی، پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی، آج مزید دو پروازیں بشیک جائینگی

لاہور: کرغزستان میں پُرتشدد واقعات کے بعد پاکستانی طلبہ کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا، طلبہ سمیت 180 مسافروں کو لے کر پہلی پرواز KA-571 لاہور ایئرپورٹ پر پہنچ گئی ہے۔
ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خصوصی طور پر طلبہ کا استقبال کیا، اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر لاہور ایئرپورٹ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
ایئرپورٹ منیجر نذیر احمد خان نے بتایا کہ پرواز میں آنے والے مسافروں کیلئے بین الاقوامی آمد لاؤنج میں الگ کاؤنٹرز بنا دئیے گئے ہیں، بشکیک سے آنے والے طلبہ اور مسافروں کی تیز ترین امیگریشن کیلئے ایف آئی اے کو بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بشکیک میں پھنسے طلبہ اور مسافروں کو لانے کیلئے مزید پروازیں چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید 2 پروازوں کے ذریعے آج 360 پاکستانی طلبہ کو واپس پہنچایا جائے گا۔ ایک پرواز لاہور اور ایک اسلام آباد پہنچے گی، دونوں پروازیں آج شام تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی سفارتخانے کے مطابق طلبہ کی جانب سے ٹکٹوں کی خریداری کا عمل شروع ہو گیا ہے، دوسری جانب کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیر نے طالبات کے ساتھ جنسی ہراسانی کی تردید کی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular